نادیہ حسین نے درِ نجات کی زریاب کو ریڈ فلیگ قرار دیا۔ سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل۔
کراچی (لارڈ میڈیا): پاکستانی اداکارہ نادیہ حسین نے ڈرامہ سیریل درِ نجات میں زریاب کے کردار کو ‘ریڈ فلیگ’ قرار دیا ہے۔ ان کے تبصرے کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف آرا سامنے آئی ہیں۔
درِ نجات، عمیرہ احمد کی تحریر اور ثاقب خان کی ہدایت کاری میں بننے والا مقبول ڈرامہ ہے۔ اس کی کہانی ایک امیر لڑکی زریاب کے گرد گھومتی ہے جو محبت میں ناکامی کے بعد ابو بکر کی مدد حاصل کرتی ہے۔
نادیہ حسین نے کہا کہ زریاب کا رویہ کسی مرد کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے اور خواتین کو بھی ایسے رشتوں میں نہیں رہنا چاہیے جہاں انہیں ذہنی اذیت کا سامنا ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ شادی جیسے بڑے فیصلے سے پہلے انسان کو اپنے ماضی کے تجربات سے باہر نکل کر خود کو مضبوط بنانا چاہیے۔
نادیہ حسین کے بیان کے بعد سوشل میڈیا پر لوگوں نے ملا جلا ردعمل دیا ہے۔ کچھ ان کے مؤقف کی حمایت کر رہے ہیں جبکہ کچھ زریاب کے کردار کے حق میں ہیں۔





















