عمران خان کی بہنیں کوٹ لکھپت جیل سے رہا

عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا۔

لارڈمیڈیا
عمران خان کی بہنیں کوٹ لکھپت جیل سے رہا

لاہور (لارڈ میڈیا): پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔ یہ دونوں بہنیں جیل میں نظربند تھیں اور قانونی تقاضے پورے ہونے کے بعد ان کی رہائی عمل میں آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق، نورین نیازی اور عظمیٰ خان کو پی ٹی آئی کے لانگ مارچ سے قبل 21 ستمبر کو کوٹ لکھپت جیل میں نظربند کیا گیا تھا۔ بعد ازاں ان کی نظر بندی میں توسیع کر دی گئی تھی، تاہم اب انہیں رہا کر دیا گیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں
اہم ترین
قومی خبریں