بھارتی شادی میں دلہوں کو تقریباً 6 کروڑ روپے مالیت کے 100 فٹ لمبے ہار کا تحفہ

بھارتی شہر متھرا میں شادی کی تقریب میں دلہوؤں کو 6 کروڑ کا ہار تحفہ ملا، ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔

لارڈمیڈیا
بھارتی شادی میں دلہوں کو تقریباً 6 کروڑ روپے مالیت کے 100 فٹ لمبے ہار کا تحفہ

متھرا (لارڈ میڈیا): بھارت کے شہر متھرا میں ہونے والی ایک شادی کی تقریب میں دلہوؤں کو 100 فٹ لمبے ہار بطور تحفہ پیش کیے گئے، جن کی مالیت تقریباً 6 کروڑ پاکستانی روپے بتائی گئی ہے۔ یہ ہار یوگیش کمار ٹھاکر نامی شخص نے شادی کی رسم ‘گھڑچڑھی’ کے دوران پیش کیے۔

رپورٹس کے مطابق، ہر دلہا کو ایک کروڑ بھارتی روپے مالیت کا ہار پہنایا گیا، جو 500 روپے کے کرنسی نوٹوں سے تیار کیے گئے تھے۔ ان ہاروں کو اٹھانے کے لیے کئی افراد کی مدد لی گئی اور دلہوں کو چھت پر کھڑا کرکے یہ ہار پہنائے گئے۔

شادی کی اس غیر معمولی تقریب کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں، جس نے مہمانوں اور مقامی لوگوں کو حیران کر دیا۔ متعدد افراد نے اپنے موبائل فونز سے اس موقع کی ویڈیوز بھی بنائیں۔

سوشل میڈیا پر یہ تحفہ موضوعِ بحث بن چکا ہے۔ کچھ صارفین نے خوشی کا اظہار کیا جبکہ بعض نے اسے دولت کی غیر ضروری نمائش قرار دیتے ہوئے تنقید کی۔

دیگر متعلقہ خبریں
اہم ترین
قومی خبریں