پیٹ کمنز نے عثمان خواجہ کے بال ٹیمپرنگ اور نسلی امتیاز کے الزامات مسترد کردیے

پیٹ کمنز نے عثمان خواجہ کے نسلی رکاوٹوں کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے بال ٹیمپرنگ الزامات کو بے بنیاد قرار دیا۔

لارڈمیڈیا
پیٹ کمنز نے عثمان خواجہ کے بال ٹیمپرنگ اور نسلی امتیاز کے الزامات مسترد کردیے

سڈنی (لارڈ میڈیا) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے عثمان خواجہ کے نسلی پس منظر کی وجہ سے کپتان نہ بننے کے دعوے کو مسترد کر دیا ہے۔ پیٹ کمنز نے کہا کہ آسٹریلیا کا کپتان بننے کے لیے کسی مخصوص رنگت کا ہونا ضروری نہیں ہے۔

پیٹ کمنز نے عثمان خواجہ کی خودنوشت میں بال ٹیمپرنگ کے الزامات کو بھی بے بنیاد قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ 2018 کے کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں بال ٹیمپرنگ کے واقعے کی منصوبہ بندی میں پوری ٹیم کے ملوث ہونے کا دعویٰ غلط ہے۔

عثمان خواجہ نے اپنی کتاب ‘صبر’ میں دعویٰ کیا تھا کہ آسٹریلوی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو بال ٹیمپرنگ کے منصوبے کا علم تھا اور ان کے نسلی پس منظر نے کپتانی کے امکانات کو متاثر کیا۔

پیٹ کمنز نے کہا کہ ٹیم کی کوئی میٹنگ نہیں ہوئی تھی اور نہ ہی بولرز کے درمیان ایسا کوئی منصوبہ زیر بحث آیا۔

آسٹریلیا کے سابق اوپنر ڈیوڈ وارنر نے عثمان خواجہ کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ کپتان نے اپنے سابق ساتھی کو تنقید کا نشانہ بنا کر ان کے ساتھ ناانصافی کی ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا نے 2018 کے واقعے کی تحقیقات دوبارہ کھولنے کا امکان مسترد کر دیا ہے۔ پیٹ کمنز نے کہا کہ خواجہ کے پاس اپنے تجربات بیان کرنے کا حق ہے، لیکن الزامات سے سابق ساتھیوں کی ساکھ متاثر ہو سکتی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں
اہم ترین
قومی خبریں