چین، ترکیہ اور ایتھوپیا نے کوپ 31 میں کاربن کریڈٹنگ اقدام کا آغاز کر دیا

چین، ترکیہ اور ایتھوپیا نے انطالیہ میں کوپ 31 کے موقع پر کاربن کریڈٹنگ اقدام کا آغاز کیا۔

شنہوا

انطالیہ، ترکیہ (شِنہوا) چین، ترکیہ اور ایتھوپیا نے ترکیہ کے ساحلی شہر انطالیہ میں اقوام متحدہ کی 31 ویں موسمیاتی تبدیلی کانفرنس (کوپ 31) کے موقع پر کاربن کریڈٹنگ مارکیٹس میں بین الاقوامی تعاون بڑھانے کے لیے مشترکہ طور پر ایک اقدام کا آغاز کیا۔

اس اقدام کا اعلان کوپ 31 چائنہ پویلین میں منعقدہ ایک تقریب میں کیا گیا جس میں حکومتی عہدیداروں اور اقوام متحدہ و عالمی بینک سمیت بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

چین کے نائب وزیر برائے ایکا لوجی اینڈ انوائرنمنٹ لی گاؤ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منصفانہ اصولوں، جامع اور رضاکارانہ شرکت کے تحت شروع کیا گیا یہ اقدام ایک مکمل طور پر واضح عالمی کاوش ہے جس کا مقصد بین الاقوامی کاربن کریڈٹنگ مارکیٹس کی اعلیٰ معیار کی ترقی اور طویل المدتی استحکام کو فروغ دینا ہے۔

لی نے کہا کہ ہم دیگر حکومتوں، بین الاقوامی تنظیموں اور متعلقہ اداروں کو موسمیاتی اقدامات کے لیے عالمی سطح پر ایک نئی عوامی بھلائی کی فراہمی میں شامل ہونے کے لیے خوش آمدید کہتے ہیں۔

تینوں ملکوں نے اس اقدام کی دستاویز میں واضح کیا کہ کاربن کریڈٹنگ کا طریقہ کار ماحولیاتی اثرات کم کرنے کے وسائل کی بہتر تقسیم، موسمیاتی فنڈز کی فراہمی اور ماحول دوست ترقی کے نئے محرکات اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

دستاویز کے مطابق اس اقدام میں حکومتوں اور متعلقہ بین الحکومتی اداروں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اعلیٰ ساکھ کے حامل کاربن کریڈٹس کے لیے حکمرانی کا نظام بہتر بنائیں، کاربن کریڈٹس کی معیاری فراہمی کو فروغ دینے کے لیے اس کے طریقہ کار اور منڈی کے شراکت داروں کے درمیان تعاون کی حوصلہ افزائی کریں۔

اسٹوری آتھر
دیگر متعلقہ خبریں
اہم ترین
قومی خبریں