آبنائے ہرمز میں دو سپر ٹینکرز میں دھماکوں کے بعد آگ بھڑک اٹھی

ایرانی پاسداران انقلاب نے دو آئل ٹینکرز میں دھماکوں اور آتشزدگی کا دعویٰ کیا ہے، جنہوں نے غیرمجاز راستے سے گزرنے کی کوشش کی تھی۔

لارڈمیڈیا
آبنائے ہرمز میں دو سپر ٹینکرز میں دھماکوں کے بعد آگ بھڑک اٹھی

تہران (لارڈ میڈیا): ایرانی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں دو سپر ٹینکرز میں دھماکوں کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔ ان جہازوں پر 40 لاکھ بیرل سے زائد تیل لدا ہوا تھا۔ پاسداران کے مطابق دونوں آئل ٹینکرز غیرمجاز راستے سے گزرنے کی کوشش کر رہے تھے اور انہوں نے متعدد بار دی گئی وارننگز کو نظرانداز کیا۔

پاسداران کا کہنا ہے کہ دونوں جہازوں کو خبردار کیا گیا تھا کہ آبنائے ہرمز کا جنوبی راستہ غیرمحفوظ ہے، تاہم انہوں نے امریکی فوج کے تعاون پر بھروسا کرتے ہوئے اس راستے سے گزرنے کی کوشش کی۔

ایرانی پاسداران نے مزید دھمکی دی ہے کہ اگر دیگر جہاز بھی امریکی تعاون سے آبنائے ہرمز کے جنوبی راستے سے گزرنے کی کوشش کریں گے تو ان کا بھی یہی انجام ہوگا۔

دیگر متعلقہ خبریں
اہم ترین
قومی خبریں