اسلام آباد ہائیکورٹ نے بلدیاتی انتخابات رکوانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بلدیاتی انتخابات روکنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ عدالت نے کروڑوں روپے خرچ کرنے کو الارمنگ قرار دیا۔

لارڈمیڈیا
اسلام آباد ہائیکورٹ نے بلدیاتی انتخابات رکوانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت کے بلدیاتی انتخابات رکوانے کی درخواست قابلِ سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ اگر کوئی کروڑوں روپے خرچ کرتا ہے تو عدالات کیا کرے؟ یہ الارمنگ ہے کہ الیکشن پر کروڑ روپے خرچ کر کے ایک لاکھ بتایا جائے۔

جسٹس عمیر محید ملک نے چوہدری امجد علی کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے درخواست گزار کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول معطل کرنے کی متفرق درخواست پر بھی فیصلہ محفوظ کیا۔

وکیل درخواست گزار عادل عزیز قاضی نے دلائل دیے کہ 2024 میں نئی حلقہ بندیاں کی گئیں، پھر الیکشن شیڈول آیا اور 2026 میں نیا لوکل گورنمنٹ الیکشن آرڈیننس آیا۔ جسٹس عمیر مجید ملک نے استفسار کیا کہ کیا وہ اب قانون بن گیا؟ وکیل نے بتایا کہ نہیں، وہ کابینہ سے منظور ہو کر پارلیمنٹ پہنچا ہے۔

وکیل نے مزید کہا کہ جن حلقہ بندیوں پر الیکشن ہونا ہے اُن میں یونین کونسل اور وارڈز کو مِکس کر دیا گیا، ایک یونین کونسل کی وارڈ نمبر دو میں صرف دو بندے ہیں جبکہ کم سے کم تین بندے تو چاہیے ہوتے ہیں۔

عدالت نے استفسار کیا کہ تجویز کنندہ اور تائید کنندہ وارڈ سے ہی چاہیے ہوتا ہے یا پوری یونین کونسل سے ہو سکتا ہے؟ وکیل نے بتایا کہ اُسی وارڈ سے ہی ہو سکتے ہیں۔

عدالت نے بلدیاتی انتخابات رکوانے کی درخواست قابلِ سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

دیگر متعلقہ خبریں
اہم ترین
قومی خبریں