پاکستان میں سیلز ٹیکس، انکم ٹیکس اور کسٹم ڈیوٹی کی چھوٹ میں غیرمعمولی اضافہ

پاکستان میں ٹیکس چھوٹ میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے، پائیڈ رپورٹ کے مطابق ٹیکس اخراجات جی ڈی پی کے 4 سے 5 فیصد تک پہنچ گئے ہیں۔

لارڈمیڈیا
پاکستان میں سیلز ٹیکس، انکم ٹیکس اور کسٹم ڈیوٹی کی چھوٹ میں غیرمعمولی اضافہ

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): پاکستان میں مالیاتی دباؤ کی ایک بڑی وجہ سیلز ٹیکس، انکم ٹیکس اور کسٹم ڈیوٹی میں دی جانے والی مراعات اور چھوٹ میں غیرمعمولی اضافہ ہے۔

پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈیولپمنٹ اکنامکس (پائیڈ) کی تازہ رپورٹ کے مطابق ٹیکس اخراجات، یعنی ٹیکس چھوٹ اور مراعات کے باعث قومی خزانے کو ہونے والے ممکنہ نقصان، حالیہ مالی سالوں میں جی ڈی پی کے 4 سے 5 فیصد کے قریب پہنچ گئے ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اس دوران ملک میں ٹیکس وصولیوں کی شرح جی ڈی پی کے تقریباً 10 فیصد پر جمود کا شکار ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں
اہم ترین
قومی خبریں