آئی جی سندھ کا انٹرنیشنل فوڈ اینڈ ایگریکلچر نمائش کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

آئی جی سندھ نے کراچی میں انٹرنیشنل فوڈ اینڈ ایگریکلچر نمائش کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ نمائش میں جدید زرعی ٹیکنالوجی کی پیش رفت دیکھی گئی اور فول پروف سکیورٹی کی ہدایات دی گئیں۔

لارڈمیڈیا
آئی جی سندھ کا انٹرنیشنل فوڈ اینڈ ایگریکلچر نمائش کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

کراچی (لارڈ میڈیا): آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے کراچی میں جاری چوتھی انٹرنیشنل فوڈ اینڈ ایگریکلچر نمائش 2026ء کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے نمائش کے مختلف سٹالز کا معائنہ کیا، جہاں غذائی اجناس، زرعی مصنوعات اور جدید زرعی ٹیکنالوجی کی پیش رفت دیکھی گئی۔

آئی جی سندھ نے بین الاقوامی خریداروں اور کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔ پولیس حکام نے انہیں نمائش کے سیکیورٹی انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی، جس میں پولیس نفری کی تعیناتی اور داخلی و خارجی راستوں کی نگرانی شامل تھی۔

جاوید عالم اوڈھو نے متعلقہ پولیس افسران کو ہدایت دی کہ نمائش میں شریک ملکی و غیر ملکی مندوبین کی حفاظت کے لیے فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنائے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ زراعت اور غذائی صنعت ملکی معیشت کی ترقی میں اہم ہیں اور ایسی نمائشیں پاکستانی زرعی مصنوعات کو عالمی سطح پر متعارف کروانے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔

آئی جی سندھ نے نمائش کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ سرگرمیاں ملکی معیشت اور صنعتی ترقی کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گی۔

دیگر متعلقہ خبریں
اہم ترین
قومی خبریں