کراچی میں ڈکیتیوں میں ملوث چار ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

رینجرز نے کراچی کے میمن گوٹھ سے ڈکیتیوں میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان سے اسلحہ، موبائل فونز اور نقدی برآمد کرلی گئی۔

لارڈمیڈیا
کراچی میں ڈکیتیوں میں ملوث چار ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

کراچی (لارڈ میڈیا) رینجرز نے کراچی کے علاقے میمن گوٹھ سے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی تین سو سے زائد وارداتوں میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں زین العابدین، شایان، اکبر عرف شانی اور راشد رشید شامل ہیں، جن کے قبضے سے 5 عدد پستول، 1 عدد رپیٹر، 1 عدد 12 بور رائفل بمعہ ایمونیشن، چھینے گئے 39 عدد موبائل فونز اور نقدی برآمد کرلی گئی ہے۔

ملزمان اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ملیر اور ملحقہ علاقوں میں ڈکیتی، اسٹریٹ کرائم، غیر قانونی اسلحہ رکھنے، موٹرسائیکل، موبائل فونز اور نقدی چھیننے کی 300 سے زائد وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔ ملزمان نے حال ہی میں گونگا گوٹھ میں نجی بینک کے دو ملازمین سے 75 ہزار روپے اور 2 عدد موبائل فون چھینے تھے جبکہ جام گوٹھ روڈ پر شہری سے 1 عدد موٹرسائیکل، موبائل فون اور 10 ہزار نقدی بھی چھینی تھی۔

گرفتار ملزم زین العابدین گرفتاری سے بچنے کے لیے عسکری ادارے کا جعلی کارڈ استعمال کرتا تھا۔ ملزم کے خلاف مختلف تھانوں میں ایف آئی آرز بھی درج ہیں۔ گرفتار ملزمان کو بمع اسلحہ و ایمونیشن اور برآمد شدہ سامان مزید قانونی کارروائی کے لئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے، ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں
اہم ترین
قومی خبریں