انڈونیشیا کی پولیس نے صدر پرابووو کا فون ٹیپ کرنے کے معاملے میں 4 عہدیداروں کے خلاف غداری کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
جکارتہ (شِنہوا) انڈونیشیا کی قومی پولیس کے سربراہ سویدی آریو سیٹو نے کہا ہے کہ پولیس نے صدر پرابووو سوبیانتو کا فون ٹیپ کرنے کے معاملے میں ملوث 4 عہدیداروں کے خلاف مبینہ غداری کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
سویدی نے جمعرات کو ایوان نمائندگان کے ایک باضابطہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اس بات کی بھی تحقیقات کر رہی ہے کہ آیا اس معاملے میں ملوث افراد نے حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش کی تھی۔ اس کے علاوہ غیر قانونی طور پر فون ٹیپ کرنے، الیکٹرانک نظام تک غیر مجاز رسائی حاصل کرنے اور الیکٹرانک دستاویزات حذف کرنے کے الزامات کی بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
پولیس نے اس سے قبل صدر پرابووو اور کئی دیگر افراد کی باہمی گفتگو کی مبینہ غیر قانونی فون ٹیپنگ کے سلسلے میں سابق پولیس چیف سمیت 4 افراد کو مشتبہ ملزمان قرار دیا تھا۔
دیگر متعلقہ خبریں
اہم ترین
قومی خبریں





















