اٹلی کے مختلف علاقوں میں بم کی دھمکیوں کے بعد کئی سکول خالی کرائے گئے۔
روم (شِنہوا) مقامی میڈیا کے مطابق جمعرات کو اٹلی کے متعدد علاقوں بشمول وینیتو، لیگوریا، امبریا اور لازیو کے علاوہ سسلی کے اسکولوں کو بم کی دھمکیوں پر مبنی نئی ای میلز موصول ہوئی ہیں۔
خبر رساں ادارے انسا کے مطابق بعض اسکولوں کو خالی کرا لیا گیا ہے جبکہ دیگر سکولوں میں تلاشی کا عمل شروع کر دیا گیا۔
اطالوی اخبار کوریئرے ڈیلا سیراکے مطابق متعدد اسکولوں کو بم کی دھمکیوں پر مبنی ای میلز موصول ہوئیں، اور ان تعلیمی اداروں کی ابتدائی تعداد 1 ہزار 803 بتائی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دھمکی آمیز ای میلز پر "میخائل آندروپوف” کے نام سے دستخط کیے گئے تھے، جبکہ بدھ کے روز بھیجی گئی ای میلز میں استعمال ہونے والا بھی یہی نام تھا۔
دیگر متعلقہ خبریں
اہم ترین
قومی خبریں





















