امریکا اور اسرائیل کو جنگی جرائم کا نتیجہ انتخابات میں ملا ہے، ایرانی صدر

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کو ان کے جنگی جرائم کا نتیجہ انتخابات میں ملا ہے۔ یورپی انتخابات میں بھی عوام نے جنگ پسندانہ نظریات کو مسترد کیا۔

لارڈمیڈیا
امریکا اور اسرائیل کو جنگی جرائم کا نتیجہ انتخابات میں ملا ہے، ایرانی صدر

تہران (لارڈ میڈیا) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کو ان کے جنگی جرائم کا نتیجہ اپنے ہی انتخابات میں ملا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یورپی انتخابات میں بھی عوام نے جنگ پسندانہ نظریات کو مسترد کر دیا ہے۔

مسعود پزشکیان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوپ 31 سربراہی اجلاس جارحیت کے ماحولیاتی اثرات کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے۔

ایرانی صدر نے کہا کہ کانفرنس کے دوران ایران اور خطے کو درپیش ماحولیاتی نقصانات کا معاملہ اٹھایا جائے گا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ امریکا اور اسرائیل کی جارحیت سے ایران سمیت پورے خطے کے ماحول کو نقصان پہنچا ہے۔

مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ یورپ میں ہونے والے انتخابات کے نتائج بھی جنگ کے حامیوں اور جارحانہ نظریات رکھنے والوں کے مؤقف کے برعکس آئے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں
اہم ترین
قومی خبریں