چین اور امریکہ کے درمیان بیجنگ میں سیاسی مذاکرات کا انعقاد

بیجنگ میں چین اور امریکہ کے درمیان سیاسی مذاکرات کا انعقاد ہوا جس میں دونوں ممالک کے تعلقات پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

شنہوا

بیجنگ(شِنہوا) چین کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا ہے کہ جمعرات کو بیجنگ میں منعقدہ امریکہ-چین سیاسی مذاکرات 2026 کے دوران کھل کر، تفصیل سے اور تعمیری انداز میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ مذاکرات کا موضوع ’’نئے دور میں امریکہ-چین تعلقات: بدلتے ہوئے ایشیا بحرالکاہل خطے اور دنیا میں درست طرزِ عمل کی تلاش‘‘ تھا۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے بین الاقوامی شعبے کے سربراہ لیو ہائی شِنگ نے کہا کہ چین اور امریکہ کے درمیان مستحکم، مثبت اور پائیدار تعلقات نہ صرف دونوں ممالک کے عوام کے مفادات کے لیے اہم ہیں بلکہ ایشیا بحرالکاہل خطے اور دنیا میں امن و خوشحالی کے لیے بھی اہم ضمانت فراہم کرتے ہیں۔

انہوں نے دونوں فریقین پر زور دیا کہ وہ باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور باہمی مفاد پر مبنی تعاون کے اصولوں پر قائم رہیں، نئے دور میں دونوں بڑی طاقتوں کے درمیان تعلقات کو آگے بڑھانے کا درست راستہ تلاش کرنے کے لیے مل کر کام کریں اور چین امریکہ تعلقات میں تعمیری اور اسٹریٹجک استحکام کی بنیاد کو مشترکہ طور پر مضبوط بنائیں۔

امریکی نمائندوں نے کہا کہ امریکہ اور چین کے تعلقات ایک اہم مرحلے پر ہیں۔ انہوں نے مذاکرات اور تبادلوں کو مضبوط بنانے، باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو وسعت دینے اور دوطرفہ تعلقات کی طویل مدتی، مستحکم اور مثبت ترقی کے لیے کام کرنے پر زور دیا تاکہ ایشیا بحرالکاہل خطے اور دنیا میں استحکام اور ترقی کی نئی رفتار پیدا کی جا سکے۔

اس تقریب میں امریکی سیاسی جماعتوں، اسٹریٹجک اور کاروباری حلقوں کے نمائندوں کے علاوہ چین کے متعلقہ سرکاری محکموں، مقامی حکومتوں، تھنک ٹینکس، جامعات اور سول سوسائٹی کی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اسٹوری آتھر
دیگر متعلقہ خبریں
اہم ترین
قومی خبریں