امریکی گیمر کو ‘جی ٹی اے 6’ کھیلنے کی نوکری مل گئی

امریکا میں کلف سیویج کو ‘جی ٹی اے 6’ کھیلنے کی نوکری ملی جس کی سالانہ تنخواہ ایک لاکھ ڈالر سے زائد ہے۔ ان کی لائیو اسٹریم پر صرف 28 ویورز تھے۔

لارڈمیڈیا
امریکی گیمر کو \'جی ٹی اے 6\' کھیلنے کی نوکری مل گئی

کیلیفورنیا (لارڈ میڈیا): امریکا میں ایک غیر معروف گیمر کلف سیویج کی قسمت اس وقت بدل گئی جب اسے مشہور ویڈیو گیم ‘جی ٹی اے 6’ کھیلنے کے لئے سالانہ ایک لاکھ ڈالر سے زائد تنخواہ کی نوکری مل گئی۔

کالشی کمپنی نے 35 ہزار سے زائد امیدواروں میں سے 36 سالہ کلف سیویج کا انتخاب کیا، جو پہلے ویڈیو گیمز کی لائیو اسٹریمنگ کے ساتھ مختلف عارضی ملازمتیں کرتے تھے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ کلف کو یہ ملازمت ملنے کی اطلاع ان کی لائیو اسٹریم کے دوران دی گئی، جسے صرف 28 افراد دیکھ رہے تھے، اور خوشخبری سنتے ہی وہ فرط جذبات میں زمین پر گر گئے۔

کلف کی نئی ذمہ داریوں میں ‘جی ٹی اے 6’ کھیلنا، گیم کی کہانی مکمل کرنا اور اس کی ورچوئل معیشت سے متعلق تحقیقی رپورٹس تیار کرنا شامل ہے۔

ملازمت ملنے کے بعد ان کی پہلی لائیو اسٹریم کو تقریباً 2 ہزار ویوز ملے اور انسٹاگرام فالوورز کی تعداد بھی بڑھ کر تقریباً 21 ہزار ہو گئی۔

دیگر متعلقہ خبریں
اہم ترین
قومی خبریں