78 سالہ خاتون نے فورٹ نائٹ میں معمر ترین اسٹریمر کا ریکارڈ قائم کر دیا

اسکاٹ لینڈ کی 78 سالہ کیتھ بووی نے فورٹ نائٹ میں معمر ترین اسٹریمر کا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔ وہ 2017 سے گیمنگ کی شوقین ہیں۔

لارڈمیڈیا
78-year-old sets record as oldest Fortnite streamer

اسکاٹ لینڈ (لارڈ میڈیا) 78 سالہ کیتھ بووی نے فورٹ نائٹ گیم میں معمر ترین اسٹریمر کا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔ کیتھ گزشتہ 9 سالوں سے grumpygran48 کے نام سے لائیو اسٹریمنگ کر رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں گیمنگ کا شوق 2017 میں اپنے پوتے کو دیکھ کر ہوا جو فورٹ نائٹ کھیلتا تھا۔

کیتھ بووی نے کہا کہ وہ 9 سال سے گیم کھیل رہی ہیں اور کبھی خود کو اس سے نہیں روکا۔ انہوں نے دوسرے گیمز بھی کھیلے مگر فورٹ نائٹ کے علاوہ کسی اور میں مزہ نہیں آیا۔

کیتھ نے مزید کہا کہ وہ خود کو گیمر کے بجائے فورٹ نائٹر کہتی ہیں، کیونکہ فورٹ نائٹ ان کی پسندیدہ گیم ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں
اہم ترین
قومی خبریں